Header Ads

جنسی مسئلہ کیا ہوتا ہے؟ انسانی جنسی ردِّعمل کا دورانیہ | جوش کامرحل | ٹھ...

جنسی مسئلہ کیا ہوتا ہے؟ انسانی جنسی ردِّعمل کا دورانیہ | جوش کامرحل | ٹھہراؤکے مرحلے میں جنسی لطف


بہت سے مطالعات سے یہ ظاہر ہُوا ہے کہ نصف یا اِس سے زائد جوڑے اپنے جنسی تعلقات میں مسائل دیکھ چکے ہیں یا آگے چل کر یہ مسائل پیدا ہوں گے۔جنسی مسائل افراد کے درمیان انفرادی فرق کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ لوگوں کے درمیان اِس لحاظ سے فرق ہوتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور کتنی بار چاہتے ہیں!
پاکستان میں، نشوونماسے متعلق مکمل اور دُرست معلومات کی کمی ہے، مثلأٔ خواب میں انزال ہونا/گِیلا خواب، خود لذّتی ،جنسی ملاپ کتنی دیر جاری رہ سکتا ہے اور ماہواری جیسے جسمانی افعال جو جنسی کارکردگی کو ختم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، لوگ خود لذّتی کو ‘اقدار’ سے منسلک کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ احساس گناہ محسوس کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ خود لذّتی سے وہ کمزور، نامَرد یا اندھے ہوجائیں گے ۔
خواتین کو صفائی کے بارے میں بتایا جاتا ہے لیکن اُن کو اُن کی جنسیت کے بارے میں کبھی نہیں بتایا جاتا۔اُن کی جنسی خواہشات اور معلومات کی ضرورت کو کبھی پُورا نہیں کیا جاتا۔ اِس طرح وہ یہ سمجھنے لگتی ہیں کہ جنسی ملاپ کا مقصد بچّے پیدا کرنا ہے اور اِس کا تعلق لطف سے نہیں ہے۔
ذرائع ابلاغ بھی خیالی اور غیر محفوظ روّیوں کو اُبھار کر اُلجھن پیدا کرتے ہیں ۔
اگرچہ جنسی کارکردگی نہ ہونے سے جسمانی صحت کو شاذونادر ہی کوئی خطرہ ہو، لیکن اِس سے شدید نفسیاتی نقصان ہوتا ہے، مثلأٔ ڈپریشن، تشویش اور نا اہلیت کے پریشان کُن احساسات پیدا ہوتے ہیں۔
جنسی مسئلہ کیا ہوتا ہے؟
جنسی عمل (جس میں جنسی خواہش، جنسی بیداری،جنسی لطف اور جنسی سکون شامل ہیں ) کے کسی بھی مرحلے میں پیدا ہونے والی دُشواری کو جنسی مسئلہ کہا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں متعلقہ فرد یا جوڑا جنسی سرگرمی سے لطف حاصل نہیں کرپاتا۔
یہ بات سمجھنے کے لئے ہمیں’ انسانی جنسی ردِّ عمل کے نارمل دورانئے‘کے بارے میں معلومات ہونا چاہئیں۔
انسانی جنسی ردِّعمل کا دورانیہ
جنسی تحریک حاصل کرنے پر، انسانی جنسی ردِّعمل کا دورانئے میں، اعضاء کا ردِّعمل چار مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ مراحل درجِ ذیل ترتیب سے عمل میں آتے ہیں
جوش کا مرحلہ
ٹھہراؤکا مرحلہ
جنسی لطف کی انتہاکا مرحلہ
جنسی سکون کا مرحلہ
جوش کامرحلہ بیداری کا مرحلہ بھی کہلاتا ہے۔ یہ مرحلہ انسانی جنسی ردِّ عمل کے دورانئے میں پہلا مرحلہ ہوتا ہے۔ اِس کا سبب جنسی تصّورات،ذہنی یا جسمانی تحریک ہوتی ہے۔ اِس مرحلے کے دوران جنسی ملاپ کے لئے تیار ہونا شروع ہوتا ہے۔
ٹھہراؤکے مرحلے میں جنسی لطف کی انتہا سے پہلے کا جنسی جوش ہوتا ہے۔ اِس مرحلے میں مَردوں اور عورتوں کے مُنہ سے غیر اِرادی طور پر کچھ آوازیں نکلنے لگتی ہیں۔

Video Link :-      https://youtu.be/tDMcdVq3Olk

Related Videos:-

Garmi sa Bachna ka leya Sabzi Aur Fruit | وہ سبزی اور پھل جو ہمیں گرمی کے اثرات سے بچاتے ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=M3AryHi-Vy0

Khana Ka Bad Gur (jaggery) ka istmal Sa 12 Faida Aik sath | کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ پھر کمال دیکھیں

https://www.youtube.com/watch?v=rKhqFH4SBV0

Lemon Ka Istmal Se Macharo Ko Door kareen | لیموں کے ذریعے مچھروں کو دور رکھنے کا حیران کن طریقہ

https://www.youtube.com/watch?v=bTD_Tozxhrs

4 Things Which damages Teeth || چار چیزیں جو دانتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں || Urdu + Hindi

https://www.youtube.com/watch?v=FxAsjOXdeWs

Natural Hair Fall Treatment | Baalon Ka Girna Qudarti ilaaj | بالوں کو گرنے سے روکنے کے قدرتی طریقے

https://www.youtube.com/watch?v=cA-65397A2A


Disclaimer : 

This video is only intended for informational purpose. Any information associated with these videos should not be considered as a substitute for prescription suggested by LOCAL beauty, diet and health care professionals. Viewers are subjected to use these information on their own risk. This channel doesn’t take any responsibility for any harm, side-effects, illness or any health or skin care problems caused due to the use of our content or anything related to this.

================================================

Like Us On Facebook:

https://web.facebook.com/Health-Remedy-Urdu-1758565817804735/

Official Blogger WebsiTe :

 http://healthremedys.blogspot.com/

Follow On Google+ :- 

https://plus.google.com/u/0/106773865776421584308

Subscribe Us:-

https://www.youtube.com/channel/UCKzymNpr5Ii0dzEFXIPThww

No comments

Powered by Blogger.